قومی

پاکستان ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب

پاکستان کو ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز (اے ایس او ایس اے آئی) کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کو اے ایس او ایس اے آئی کے گورننگ بورڈ کی نشست کے لیے نئی دہلی میں منعقدہ 16 ویں اسمبلی اجلاس میں منتخب کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کی اہم گورننگ باڈی میں شامل ہونا ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان کا اے ایس او ایس اے آئی گورننگ بورڈ کے لئے انتخاب خطے میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا اعتراف ہے۔

پاکستان کی تنظیم میں شمولیت ملکی نمائندگی کے فروغ اور آڈٹ کی مہارت میں بہتری کی علامت بھی ہے۔ پاکستان کی اے ایس او ایس اے آئی کے گورننگ بورڈ میں شمولیت کیلئے انتخاب میں کامیابی علاقائی اور عالمی سطح پر آڈٹ کے شعبے میں قیادت کے لئے مضبوط قومی عزم کی عکاس ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں 24 سے 27 ستمبر تک اے ایس او ایس اے آئی کے 16 ویں اجلاس میں پاکستان سے سپریم آڈٹ آفس کا کامیاب انتخاب کیا گیا ہے جو ملک کیلئے ایک اعزاز ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی گورننگ بورڈ میں شمولیت ایشیائی خطے میں بہتر آڈٹ پریکٹسز کو فروغ دینے کا سبب بنے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button