کاروباری

ٹیکسٹائل کمپنی انٹر لوپ لمیٹڈ کےخالص منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 18فیصد کمی

ٹیکسٹائل کمپنی انٹر لوپ لمیٹڈ کےخالص منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 18فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق 30جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے انٹر لوپ لمیٹڈ کا خالص منافع 16.455 ارب روپے تک کم ہوگیاجبکہ مالی سال2023 کیلئے کمپنی کو 20.171ارب روپے خالص منافع حاصل ہواتھا۔ اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران انٹر لوپ لمیٹڈ کے خالص منافع میں 3.716ارب روپے یعنی 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کمپنی نے قبل ازیں ادا کئے گئے 2روپےفی حصص ڈیوڈینڈ کے علاوہ 2.5روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈینڈ کا بھی اعلان کیا ہے ۔ رپورٹ کےمطابق انٹر لوپ لمیٹڈ کی فی حصص آمدن بھی مالی سال 2023کی 14.39 روپے فی حصص آمدنی کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کیلئے 11.78روپے فی حصص تک کم ہوئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2023 کی کمپنی کی سیلز 119.2 ارب روپے کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران 158.182ارب روپےتک بڑھ گئیں تاہم سیلز کے اخراجات بھی 79.33ارب روپے کے مقابلہ میں 114.02 ارب روپے تک بڑھنے کے نتیجہ میں انٹر لوپ لمیٹڈ کے خالص منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button