عالمی

قطری شہری ویزے کے بغیر امریکا جا سکیں گے

امریکا نے قطر کو پہلے خلیجی ملک کے طور پر اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے تحت قطر کے شہری بغیر ویزے کے امریکا جا سکیں گے ۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکا کے اندرونی سلامتی کے محکمے نے قطر کے لیے اس سہولت کے اعلان کے سلسلے میں کہا ہے کہ یہ خلیجی ملک وہ تمام شرائط پوری کرتا ہے جو کسی بھی ویزے کی شرائط کے بغیر ملک کے لیے ضروری ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارے باہمی سٹریٹجک تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ قطر کی خطے میں اہمیت بھی مسلمہ ہے۔واضح رہے کہ قطر علاقے میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والا ایک عرصے سے اہم ترین ملک ہے۔ قطر نےافغانستان کے ساتھ امریکی مذاکرات کاری میں بھی سہولت دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button