عالمی

یورپی یونین تجارتی مسائل پر سیاست نہ کرے، چین

چین نے کہا ہے کہ چین اور ر یورپ کے وسیع تر مفادات مشترک ہیں اور انہیں باہمی فائدے اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے نیز ایک دوسرے کے لئے قبولیت اور تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔ یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روزنیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس سے ملاقات کے دوران کہی۔

شنہوا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین سٹریٹجک خود مختاری برقرار رکھے گی اور اقتصادی اور تجارتی مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرے گی۔ انہوں نے یونان اور چین پر زور دیا کہ وہ اپنی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تہذیبی تبادلوں اور عملی تعاون کو مضبوط کریں۔اس موقع پر یونانی وزیر نے یونان کی جانب سے ایک چین کے اصول، یورپ۔چین تعاون کی حمایت اور آزاد تجارت کے عزم کی تصدیق کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button