عالمی
سعودی ولی عہد کو اردن کے بادشاہ کا پیغام موصول

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم بن الحسین کا دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات سے متعلق تحریری پیغام وصول کیا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی جانب سے وزارت خارجہ کے نائب وزیر انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرز میں اردن کے سفیر ہیثم ابو الفول کے استقبال کے موقع پر ان سے وصول کیا۔
استقبالیہ کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔