عالمی

ابوظہبی میں ورلڈ کانگریس آن ری ہیبلی ٹیشن(ڈبلیو سی آر) اختتام پذیر ہو گئی

ابوظہبی میں "کام اور روزگار”کے موضوع پر’ورلڈ کانگریس آن ری ہیبلیٹیشن‘(ڈبلیو سی آر) اختتام پذیر ہو گئی ۔چار روزہ کانفرنس کا آغاز پیر ہوا تھا ۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق ز ید ہائر آرگنائزیشن فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن (زیڈ ایچ او ) کے چیئرمین، شیخ خالد بن ز ید النہیان کی سرپرستی میں، یہ کانگریس افرادی قوت کے میدان میں "پیپل آف ڈیٹرمینیشن” کے سامنے آنے والے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی کے عمل میں ان کے حقوق اور صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منعقد کی گئی تھی ۔

ابوظہبی نیشنل ایکسیبیشن سینٹر (ایڈنک) میں ہونے والے اس پروگرام کا اہتمام ز ید ہائر آرگنائزیشن فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن آئی آر گلوبل اور انٹرنیشنل سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن (ایسا ) کے ساتھ شراکت میں کیا گیا تھا۔ کانگریس، جو مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہوئی ہے میں ، دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ شرکاء شریک ہوئے ،شرکاء میں بحالی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ معروف ماہرین، تعلیمی ماہرین اور محققین شامل تھے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button