قومی

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت گلگت بلتستان ائیر پورٹ متاثرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بدھ کے روز وزارت میں گلگت بلتستان ائیر پورٹ متاثرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری خالد علی رضا گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری محمد حامد خان، وزارت دفاع، شہری ہوا بازی اور قانون و انصاف، گلگت بلتستان حکومت اور وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر کو حکام نے اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور وزارتیں مل بیٹھیں اور آئندہ اجلاس میں مسئلے کا حل نکالیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button