عالمی

اسرائیل نے لبنان پر بڑے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا

اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں پڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ بی بی سی نے لبنان کی سرکاری خبر رسان ایجنسی این این اے کے حوالےسے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی ضلع نباتیہ ،بنت جبیل اور مرجعون کے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقوں بیکا دی بعلبیک اور ہرمیل میں اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یو ایو گیلانٹ نے لبنان میں فضائی حملے شروع کرنے سے قبل اپنے امریکی ہم منصبلائیڈ آسٹن سے گفتگو کی ہے اور انہیں لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ اس گفتگو میں وسیع تر علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایران اور اس کے حامی مسلح گروپوں کی طرف سے اسرائیل کو لاحق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائی کے تین اہداف مقرر کئے ہیں جن میں لبنان کے سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں کا خاتمہ ، اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی حزب اللہ کی صلاحیتوں کو ختم کر نا اور حزب اللہ کو اسرائیلی سرحد سے ملحق لبنانی علاقوں سے پیچھے دھکیلنا شامل ہیں تاکہ اسرائیل کی لبنان سے ملحق سرحد پر واقع آبادیوں سے نکالے گئے اسرائیلی شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی کو ممکن بنایا جاسکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button