عالمی
امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر مصری اور قطری حکام سے روم میں ملاقات کریں گے

:امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کل(اتوار کو) روم میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مصری اور قطر ی حکام سے ملاقات کریں گے۔
رائٹرز کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ولیم برنز اتوار کو قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور مصری اور اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان سے ملاقات کریں گے، اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کریں گے۔