کھیلوں کی دنیا

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 26جون کو کھیلا جائے گا

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ 26 جون کو مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبنٹوٹامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل میزبان سری لنکن ویمن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

تینوں ٹی ٹونٹی میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبنٹوٹامیں کھیلے جائیں گے۔دونوں سیریز میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کریں گی۔میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button