کھیلوں کی دنیا

آئیگا نتالیہ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی ۔ انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں امریکی حریف کھلاڑی برنارڈا پیرا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔

امریکا کی کوکوگف اور میڈیسن کیز بھی اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی آئیگا نتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی برنارڈاپیرا کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ حاصل کی ۔

امریکا کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہر اکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکی کی ہی میڈیسن کیز نے کولمبین حریف کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button