کھیلوں کی دنیا

ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، ایچ ای سی کی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور واپڈا کے خلاف جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔اتوار کو ایک دلچسپ میچ میں ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے واپڈا کے خلاف 1 وکٹ سے فتح حاصل کی۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے طالب علم عاقب لیاقت شاندار بولنگ سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی، ڈاکٹر ضیاء القیوم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، اور جناب جاوید علی میمن، انچارج سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیاں ڈویژن، ایچ ای سی نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر دلی تعریف کی ہے۔چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ “یہ کامیابی یونیورسٹی کے طلباء میں کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور انہیں کھیلوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے ایچ ای سی کے عزم کا ثبوت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button