کھیلوں کی دنیا

کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں

جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

ارجنٹائن کی 27 سالہ ٹینس کھلاڑی نادیہ نتاچا پوڈوروسکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کیٹرینا سینیاکووا شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں ارجنٹائن کی 27 سالہ ٹینس کھلاڑی نادیہ نتاچا پوڈوروسکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button