عالمی

یورپی یونین ایران کی بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے کے پر ایران پر مزید غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران ایران کے اسرائیل پر حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےایکس پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button