عالمی
جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک ،7لاپتہ

جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرٹکرا کرسمندر میں گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہو گئے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس(ایم ایس ڈی ایف)کے دو مٹسوبشی ایس ایچ۔60کے ہیلی کاپٹر سمندر میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران آپس میں ٹکر ا کر سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے ہیں
قریبی پانیوں میں کوئی دوسرا طیارہ یا بحری جہاز موجود نہیں تھا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سمندر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔