قومی

پتنگ بازی ایک سنگین جرم ہے جو قیمتی معصوم جانوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اٹک شہباز خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک سنگین جرم ہے جو قیمتی معصوم جانوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، ہمیں اس خونی کھیل کے خلاف متحد ہوکر اس کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی قیادت میں اپنے قانونی فرا ئض منصبی کی تکمیل میں پتنگ بازی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف آگاہی کے لیے پراسیکیوشن افسر ان، سٹاف اور دیگر وکلاء و پولیس کے ہمراہ واک میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی قابل دست اندازی پولیس ہے اور نا قابل ضمانت جرم ہے،

پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے استعمال پر حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کی صورت میں 3 سال قیداور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پراسیکیوشن افسران و سٹاف اور پولیس و دیگر وکلاءکے ہمراہ پبلک کو پتنگ بازی کے خلاف محاز میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے ویژن کے مطابق پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا بھر پور ساتھ دینے کی استد عا بھی کی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button