قومی

وفاقی وزیر توانائی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سرگرم

وفاقی وزیر برائے توانائی ( پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان نے بجلی چوری کے خاتمے کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں اور ہر طرح کی بجلی چوری کو روکنے کے لیے 23 اپریل تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔

وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کے چئیرمین اور ایس ای وز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے بجلی چوری کے خاتمہ کے لیے ہدایات دی ہیں کی وہ بجلی چوی روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا ے۔ انہوں نے ایس ایز ، ایکسنز، ایس ڈی اوز، اور متعلقہ فیلڈ سٹاف کو بھی اپنے علاقوں میں چوری نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔ مزید برآں وفاقی وزیر نے متعلقہ افسران کو بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگانے اور سدباب کرنے کی بھی حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم مطابقت یا متضاد شواہد پر محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی، تادیبی کارروائیاں ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیگی تا کہ کوئی بھی بجلی چور قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی بجلی چوری کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کی بھی تائید کی۔اویس لغاری نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button