عالمی
جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات 10اپریل کو ہوں گے

جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات 10اپریل کو ہوں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں ووٹرز 300 نشستوں والی قومی اسمبلی کے اراکین کا انتخاب کریں گے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یئول کی جماعت پیپل پاور پارٹی (پی پی پی) نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ پارلیمنٹ میں 2016 سے اپوزیشن جماعت کی اکثریت ہے۔