کھیلوں کی دنیا

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،نائومی اوساکا ،سلونی سٹیفنز اور کیملا جیورجی کا فاتحانہ آغاز

جاپان کی نامور ٹینس سٹار و چار گرینڈسلام کی فاتح نائومی اوساکا ،امریکی ٹینس کھلاڑی سلونی سٹیفنز اور اطالوی ٹینس کھلاڑی کیملا جیورجی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جبکہ جرمن ٹینس سٹار انجلیق کربر،امریکا کی صوفیا کینن اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کی نامور ٹینس سٹار ، چار گرینڈسلام کی فاتح نائومی اوساکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اطالوی کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کی سلونی سٹیفنز نے بھی ابتدائی رائونڈ جیت لیا ، انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کی حریف کھلاڑی انجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس کھلاڑی کیملا جیورجی نے بھی ابتدائی رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button