ٹاپ نیوز

قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر متفقہ مذمتی قرارداد کی منظوری

قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر متفقہ مذمتی قرارداد کی منظوری دیدی گئی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یہ ایوان اسلامو فوبیا کیخلاف منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ اسلام درگزر، امن اور عدم تشدد کی تعلیمات کا حامل مذہب ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ یہ ایوان رمضان المبارک کے دوران بھی غزہ کے معصوم اور بے گناہ فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے کیونکہ اکتوبر 2023ء سے اب تک 30 ہزار سے زائد معصوم اور بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ ایوان عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button