قومی
محمد اورنگزیب نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

محمد اورنگزیب نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعدپیرکو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزارت آمد پر سیکرٹری خزانہ اور وزارت کے سینئرافسران نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
وزارت کے سینئرافسران کے ساتھ انہوں نے میٹنگ بھی کی۔اس موقع پر افسران کا ان سے تعارف کرایا گیا جبکہ انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت کے افسران نے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔