قومی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پشاور کے بورڈ بازار میں دھماکہ کی مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں اسپیکر نے حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔اسپیکر نے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے ملک میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button