قومی

سینیٹ میں اقتصادی سماجی و سیاسی طور پر خواتین کو بااختیا ر بنانے اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے قراردادکی منظوری

سینیٹ میں اقتصادی سماجی و سیاسی طور پر خواتین کو بااختیا ر بنانے اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے قراردادکی منظوری دے دی ۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثانیہ نشتر نے قرارداد پیش کی ، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے مستقل بنیادوں پر جس طرح کی عدم مساوات اور دشواریوں کاسامنا کیا جاتا ہے

، جس میں صرف اقتصادی ، سماجی اور سیاسی رکاوٹیں ہی نہیں بلکہ دیگرمسائل بھی شامل ہیں، جس سے ان کے سماج میں بھر پور کردار ادا کرنے میں رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں،ایوان بالا سفارش کرتا ہے کہ حکومت خواتین کی معیشت میں شمولیت کو فروغ دینے کے لیےاقدامات کو یقینی بنائے، جس میں دیگر اقدامات کے ساتھ موثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامز کے ذریعے خواتین کی تقرری ، انہیں ملازمتوں پر برقراررکھنے اور ان کے فن کی ترقی کے مواقع کو فروغ دینے

، اسٹریٹجک پلاننگ اور تعلیمی اصلاحات کے ذریعے قائدانہ حیثیت تک رسائی، فیصلہ سازی، انٹر پر ینیور شپ اور ایس ٹی ای ایم شعبہ جات میں خواتین اور لڑکیوں کی شمولیت کے لئے معاونتی طرز عمل اپنانے میں سہولت کی فراہمی ، اقتصادی شعبہ جات میں خواتین کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، صنفی حساسیت پر بنی پالیسیوں کو متعارف کرنے اور ایسے ملازمتی مقامات کے ماحول کو تشکیل دینا جن میں سب کی شمولیت ممکن ہو سکے اور خواتین کی بہبود و ترقی کو ترجیح دی جاسکے۔

پیشگی آگاہی کے ذریعے صحت اور زچگی سے متعلق فیصلوں کی مدد سے خواتین کی خود مختاری کے لیے قومی صحت پالیسیوں میں اصلاحات متعارف کرانے ، ایک موثر اور مضبوط قانونی نظام عدل کے ذریعے خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد کا خاتمے اور کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی شامل ہو ۔

ایوان حکومتی اداروں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں ، میڈیا سمیت تمام شراکت داروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اجتماعی طور پر جنسی مساوات اور حقوق نسواں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دے دی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button