اے این ایف کی کارروائیوں میں منشیات، ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں 273 کلو گرام منشیات اور 770لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمدکرکے 6 ملزمان گرفتارکر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس میں بنگلادیش بھیجے جانے والے پارسل سے 3.5 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔ دوسری کارروائی میں کراچی سے پشاور بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 416 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔چمن سے 770 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمدکیاگیا ۔
راولپنڈی میں ترنول سے 108 کلو گرام چرس اور 73 کلو گرام افیون برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔اوتھل لسبیلا میں دو ملزمان سے 33.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔لکپاس مستونگ کے قریب سے 32 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔جامشورو ٹول پلازہ حیدرآباد میں ملزم سے 19 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔