کھیلوں کی دنیا
تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں نیپال نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں نیپال نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، کرتی پور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، میکس او ڈوڈ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پراتیس جی سی نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کپتان روہیت پادیل نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، گلشن جھا 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، پراتیس جی سی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔