
بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےلئے ای-کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جمعہ کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی کے خدشات کو سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور حمایت اور سہولت کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔