کھیلوں کی دنیا

کور کمانڈر پولو کپ ، باڑیز اور ایف جی دین پولو نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ ٹورنامنٹ میں باڑیز اور ایف جی دین پولو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ، سبسڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس ماسٹر پینٹس اتوار کو مدمقابل ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ گول کور کمانڈر پولو کپ میں دو میچز کھیلے گئے ، پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے باڑیز کو4-3.5 سے ہرا دیا۔مگر باڑیز کی ٹیم بہتر گول ایوریج پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی جبکہ ڈائمنڈ پینٹس سبسڈری فائنل کھیلے گا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے دو،ثاقب خاکوانی اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔باڑیز کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے تینوں گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

دوسرے میچ میں ایف جی دین پولو کی ٹیم نے ڈی ایس پولو کو8-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ایف جی دین پولو کی طرف سے فرہاد محمد شیخ اور خوان کروز گروگلی نے شاندار کھیل پیش کیا۔ خوان کروز گرو گلی نے چھ اور فرہاد محمد شیخ نے دو گول سکور کیے۔ڈی ایس پولو کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین، عبدالرحمن منوں نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button