کھیلوں کی دنیا
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا ڈیوس کپ ٹائی کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)نے بھارت کے خلاف آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پیر کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف ٹائی آئندہ ماہ 3 اور 4 فروری 2024 ء کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
فیڈریشن نے ڈیوس کپ کیلئے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان میں مزمل مرتضیٰ،اعصام الحق قریشی،عقیل خان،محمد شعیب،برکت اللہ اور نان پلیئنگ کیپٹن محمد عابد شامل ہیں۔