کاروباری
نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترسے اردن کے سفیرکی ملاقات

نگران وفاقی وزیرخزانہ، محصولات واقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اخترسے پیر کو یہاں پاکستان میں جمہوریہ اردن کے سفیرمائین ریاست نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اردن پاکستان کا دوست اور بردارملک ہے اورپاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اوراردن کے درمیان تجارت اور اقتصادی شعبہ جات میں تعلقات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اوراقتصادی شعبہ جات میں تعلقات کوفروغ دینے سے اتفاق کیا۔