کاروباری

ملک میں گزشتہ ہفتہ کےد وران روزمرہ استعمال کے 11اشیاءکی قیمتوں میں کمی ،23 میں استحکام ، 17 میں معمولی اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

ملک میں گزشتہ ہفتہ کےد وران روزمرہ استعمال کے 11اشیاءکی قیمتوں میں کمی ،23کی قیمتوں میں استحکام اور 17کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا،مجموعی طور پر ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.67فیصداورسالانہ بنیادوں پر4.92فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 11اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہااس کے برعکس 17کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران چکن کی قیمت میں 2.97فیصد، دال چنا1.70فیصد، ایل پی جی 0.80فیصد، دال مسور0.62فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 0.40فیصد، چینی 0.27فیصد، آٹا0.25فیصد، دال ماش 0.23فیصد اوراری چاول کی قیمت میں 0.22فیصدکی کمی ہوئی،

اس کے برعکس لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55.62فیصد، ٹماٹر20.72فیصد، آلو3.81فیصد، لہسن 3.42فیصد، انڈے 3.16فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 2.30فیصد،ڈھائی کلوبناسپتی گھی 1.73فیصد، سرسوں کاتیل 1.28فیصد، پیاز0.98فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.04فیصدکااضافہ ہوا۔سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.91فیصدکااضافہ ہوا، 17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.85، 0.72فیصد، 0.70فیصد اور0.61فیصدکااضافہ ہوا، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button