کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ،100 انڈیکس میں 1781.94 پوائنٹس کے اضافہ ،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 45 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1781.94 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 97328.39 پوائنٹس پر بند ہوا جو سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 455 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،249 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،165 کی قیمتوں میں کمی اور 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 614.44 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 30192.44 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1713.94 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 146209.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت6.657 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز 969.90 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.16 ارب روپے تھی،ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 95563,62 حصص،پیس پاکستان لمیٹڈ کے 51499190 حصص اور کوہ نورسپننگ ملز کے 48260119 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 45 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button