انڈین پریمیئر لیگ کے 18آئندہ سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24اور 25 نومبر کو جدہ میں ہوگی
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 18ویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24 اور 25نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگی ، یہ ایڈیشن آئندہ سال مارچ میں ہوگا جس کے میگا آکشن کےلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی تھی جس میں حیران کُن طور پر ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کروایا ۔انڈین پریمیئر لیگ ۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق ایک ہزار 224 ان کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں جن میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے)48 پلیئرز، انٹرنیشنلز پلیئرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جو آئی پی ایل کسی سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور تین انٹرنیشنل پلیئرز شامل ہیں۔
آئی پی ایل سیزن 2025میں غیرملکی 409 پلیئرز میں جنوبی افریقا 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ کے 52 کھلاڑی شامل ہیں ،تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی۔ واضح رہے کہ اب تک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔