انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کومزید 7میچ کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ لیسٹرسٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان لیسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ بورن مائوتھ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان بورن مائوتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں آرسنل اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا میچ آسٹن ولا اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ایورٹن اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں لیورپول میں پنجہ آزمائی کریں گی۔چھٹا میچ فلہم اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ 23 نومبر کو کھیلے جانے والے ساتویں اور آخری میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،اور یہ میچ اتحاد سٹیڈیم،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔
ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔