کاروباری
سمیڈااورپی بی ایس کے مابین ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے شواہد پر مبنی پالیسی کی تشکیل کیلئے ایم او یو پر دستخط

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس ) کے مابین پاکستان بھر میں ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی کی تشکیل کیلئے ، ڈیٹا شیئرنگ اور اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سمیڈا کی سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ اور پی بی ایس کے سینئر ممبر محمد سرور گوندل نے منگل کو ڈیٹا فیسٹ 2025 کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے ۔



