کاروباری

آر سی سی آئی کے وفد کی تاشقند میں ازبکستان کے نائب وزیر سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت سے ملاقات

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت کی قیادت میں وفد نے تاشقند ازبکستان میں سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے نائب وزیر شوروخ گلوموف سے ملاقات کی۔یہ ملاقات راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کاروباری مواقع کانفرنس کے موقع پر کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں باہمی کاروباری روابط بڑھانے، تجارتی وفود کو سہولت فراہم کرنے اور اہم شعبوں خاص طور پر فارماسیوٹیکل

سیاحت اور ٹیکنالوجی میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر غور کیاگیا۔نائب وزیر سرمایاکاری نے کہا کہ ازبکستان سرمایہ کاروں کے لیے ایک کھلا، جدید اور دوستانہ ماحول فراہم کرتا ہے، اور علاقائی روابط کے منصوبوں پر فعال طور پر کام کیا جا رہا ہے۔ گفتگو کے دوران تجارت کے حجم میں اضافے، مشترکہ منصوبہ بندی، اور صنعت، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آر سی سی آئی کے وفد میں سابق صدور اسد مشہدی اور ڈاکٹر شمائل داؤد آرائیں کے علاوہ مختلف شعبوں کے ممتاز کاروباری نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button