عالمی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، تازہ کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے آج پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ترکیے نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا، اس حوالے سے پیر کو غزہ سے متعلق اجلاس بلالیا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ادھر حماس کی جانب سے 2 یر غمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کردیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 15 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے تاہم حماس کے پاس کُل 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button