ٹاپ نیوز

پاکستان کی حکومت اور عوام کا سی-130 کارگو ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ دکھ اورہمدردی کا اظہار

پاکستان نےجارجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب سی-130 کارگو ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جمہوریہ ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ اپنے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ان کے دکھ میں برابر شریک ہے جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button