کاروباری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1945 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 538 پر بند ہوا۔
بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 184 ارب روپے اضافے سے 18471 ارب روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق بازار چند ہفتوں سے ملے جلے رجحان میں انڈیکس کو ایک لاکھ 64 ہزار کو عبور کرنے میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ بازار میں مسلسل نوِیں روز ایک ارب سے کم شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک پیسا سستا ہوکر 280 روپے 81 پیسے پربند ہوا۔



