قومی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکہ کے مقام کا دورہ ، واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اورکہاہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جائے دھماکہ کا معائنہ کیا اور سرچ آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو دھماکے کے بارے میں بریفنگ دی ۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور پولیس حکام بھی ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔محسن نقوی نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اوردھماکے کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button