عالمی

اسلام آباد خود کش دھماکا: اقوام متحدہ کا دہشتگردی کے مرتکب افرادکو انصاف کےکٹہرے میں لانےکا مطالبہ

اقوام متحدہ نے اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی۔

انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خودکش حملےکے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button