ٹاپ نیوز

کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، کشمیریوں سے وعدہ ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ نئے قائد ایوان کا نام عدم اعتماد کی تحریک جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور کشمیر کی تاریخ سب کے سامنے ہے ، پیپلزپارٹی کی سیاست کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے ہے ، کشمیر کا مسئلہ ملک اور دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑ رہے ہیں، فخر ہے کہ بطور وزیرخارجہ کمشیریوں کی جدوجہد کو آگے لیکر چلا۔

بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے حالات کا مقابلہ کیا ، آزاد کشمیر میں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، پیپلزپارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی جگہ جگہ عوام کی نمائندگی کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، کشمیریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کے مطالبات ہمارے پاس امانت ہیں، میں عمل درآمد کراؤں گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button