کھیلوں کی دنیا

ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے، سلمان علی آغا

ایشیا کپ میں یو اے ای کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

کپتان سلمان علی آغا نےکہا کہ بھارت کےخلاف سپرفور میں چیلنج کے لیے تیارہیں تاہم ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے۔

سلمان علی آغا نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اس اسکور کو 170 تک لے جا سکتے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی ہمارا میچ ونر ہے اور ابرار احمد بھی ہر میچ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں۔

ادھر یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم اسکور تک محدود کرنے کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے لیکن کھیل کر تجربہ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سپر فور مرحلےکے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ایونٹ میں آج افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button